• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DGPC کی مضبوطی، پٹرولیم ڈویژن نے سرکاری کمپنیوں سے ماہرین مانگ لئے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)DGPC کی مضبوطی، پٹرولیم ڈویژن نے سرکاری کمپنیوں سے ماہرین مانگ لئے، عہدیدار کا کہنا ہے کہ اپنا اچھا عملہ دینے سے مذکورہ کمپنیوں کی ای اینڈ پی سرگرمیوں کی صلاحیت پر سمجھوتہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک قابل اعتراض اقدام میں پٹرولیم ڈویژن نے او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ)، پی پی ایل (پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ) اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم (آئی ایس جی ایس)، پبلک سیکٹر کی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ڈی جی پی سی (ڈائریکٹوریٹ جنرل پیٹرولیم مراعات) کے انسانی وسائل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹیچمنٹ کی بنیاد پر اپنے عہدیدار اور ماہرین فراہم کریں۔ وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل، ڈی جی پی سی میں پبلک سیکٹر کی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں کے کچھ عہدیداروں کا کام مفادات کے ٹکراؤ کی بہترین مثال سے کم نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید