• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی تربیتی کورس؛ 12 پولیس اور 6 نیب افسران کی نامزدگی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مڈ کیر یئر مینجمنٹ کورس ( MCMC) کے چار ہفتوں کےڈومین اسپیسفک کورس ( Domain specific training course)کیلئے 18بیورو کریٹس کی نامزدگی کردی ہے۔ گریڈ18کے ان افسروں میں 12پولیس افسران اور چھ نیب افسران ہیں۔ یہ کورس 18نومبر سے شروع ہوگا۔ قبل ازیں یہ کورس 28اکتوبر سے شروع ہونا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آ باد کو نامزدگیوں کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔نیشنل پولیس اکیڈمی میں ہونے والے اس چا ر ہفتوں کے تربیتی کورس کی فیس 64286روپے مقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید