• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق جانے کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو احتیاط کا مشورہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ترجمان دفترخارجہ نے عراق جانے کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ خطےکی صورتحال مستحکم ہونے اور ایئرلائن آپریشن معمول پر آنے تک احتیاط کریں جب کہ بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے مزید معلومات کیلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ممکنہ اسرائیلی رد عمل کے پیش نظر ترکیہ کی فضائی کمپنیوں ‘ترکش ایئر لائنز’ اور ‘پگاسس’ نے یکم نومبر تک ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید