• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR نے تقریباً 2 لاکھ امیر ترین افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے نادراسے ملک کے امیر ترین تقریبا دو لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ نادرا نے ڈیٹا بینک اکانٹس، جائیداد کی ملکیت، لگژری گاڑیوں کی بنیاد پر تیار کیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے ٹیکس نیٹ سے باہر ایک لاکھ 95ہزار امیر افراد کا ڈیٹا ایف بی آر کے حوالے کردیا ہے ،شاہانہ زندگی گزارنے والوں سے ٹیکس وصولی کی جائیگی، یہ امیر افراد ممکنہ طور پر پورا ٹیکس نہیں ادا کر رہے۔
اہم خبریں سے مزید