• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

73 کے آئین میں بھی ججز کی تعیناتی صدر کے پاس تھی، اعظم تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 73 کے آئین میں بھی ججز کی تعیناتی صدر کے پاس تھی ،کورٹس سیاست نہ کریں انصاف فراہم کریں عدالت عام آدمی سمیت حکومت کو بھی انصاف دے اور عدالت ترمیم کو روکنے کے لیے اور قانون سازی میں مداخلت کے لیے اسٹے آرڈر جاری نہ کرے ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔بار کونسل حکومت کا حصہ نہیں ہے ،بار کونسلز کبھی حکومت کے ساتھ ہوتی ہیں کبھی نہیں آج ساتھ نہیں ہیں،سابق وفاقی وزیر سینیٹرفیصل واوڈانے کہا کہ عمران خان کو اسٹبلشمنٹ کی طرف سے نہ کوئی ڈیل آفر ہو رہی ہے نہ ڈھیل ہے ۔ ڈیل اور ڈھیل مائنس عمران خان سب کے لیے ہے اور فارورڈ بلاک بھی بنتا آپ کو نظر آئے گا۔عمران خان جانتے ہیں ان کی پارٹی کے لوگ بکاؤ ہیں وہ بالکل بشریٰ بی بی کو آگے لائیں گے، میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات آئینی بینچز کو منتقلی کا سلسلہ جاری ہے ۔ نامزد چیف جسٹس نے ایک کیس میں ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے آفس کو ہدایت کی ہے جن کیسز مٰں کوئی قانون چیلنج ہو اس کی الگ کیٹیگری بنائی جائے جن کیسز میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی تو ہم انہیں منتقل کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کو اختیار دیا کہ دو تہائی اکثریت سے قانون سازی کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید