• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سری لنکا دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے سری لنکن فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل راپ راجا پکسا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل راپ راجا پکسا جو سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید