• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی کی چکرانے والی پچ، بیٹرز غش کھاکر گرتے رہے، بولرز کا راج، 13 وکٹ گرے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن بولروں کا راج رہا۔ چکرادینے والی وکٹ پر بیٹرغش کھاکر گرتے رہے۔ افتتاحی روز13میں سے 12وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔ پاکستانی بولنگ اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے شروع کی۔ گیند اچانک بیٹھ رہی ہے اور ٹرن بھی ہورہی ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 267رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آف اسپنر ساجد خان نے 128رنز دے کر چھ ، لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے 88رنز دے کر تین اور لیگ اسپنر زاہد محمود نے 10اوورز میں44رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔ انہیں 43ویں اوورمیں بولنگ ملی ۔ ساجد نے سیریز میں دوسری اور کیریئر میں تیسری بار پانچ سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو پہلے دن کھیل ختم ہونے پرپاکستان نے تین وکٹ پر73رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے اسے مزید194 رنز کی ضرورت ہے۔ کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل 16،16رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان نے آدھی انگلش ٹیم کو 98 رنز پرفارغ کردیا تھا۔ بین ڈکیٹ اور زیک کرالی نے 56 رنز کا آغاز دیا ۔ بین ڈکٹ 52، زیک کرالی 29 ، اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروکس 5،5، بین اسٹوکس صرف 12رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔ جیمی اسمتھ نے گس ایٹکنسن39 نے 105 رنز کی شراکت قائم کی ۔ جیمی اسمتھ 89رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کامران غلام اور سعود شکیل نے ان کے کیچ ڈراپ کئے۔ ریحان احمد 9اور جیک لیچ 16رنز بناسکے۔ جواب میں پاکستان کو پہلا نقصان عبد اللہ شفیق کی صورت میں ہوا اور 14 رنز پر اسپنر ریحان احمد کا شکار بنے۔ صائم ایوب بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گزشتہ ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کامران غلام بھی صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید