اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کیخلاف اپیل 29اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ون کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست کی ان چیمبر سماعت کر کے مرکزی کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی۔