• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی پیچھے رہ کر پارٹی سے متعلق فیصلے کریں گی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ بشری بی بی کی رہائی سے تحریک انصاف کی سیاست پر کیا اثر ہوسکتا ہے؟ جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ڈیل اور فارورڈ بلاک کی باتیں سب فضول ہیں اس سے تحریک انصاف کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بشری بی بی پیچھے رہتے ہوئے ایک متحرک سیاسی کردار ادا کرسکتی ہیں اور یہی طے ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی پیچھے رہ کر پارٹی سے متعلق فیصلے کریں گی.

 شہزاد اقبال، محمل سرفراز اور مظہر عباس نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کی منشاء شامل تھی اور فیصل واوڈا نے بھی بتادیا تھا،عمران خان پر بھی پابندیاں کم ہوں گی ،حکومت اور اسٹبلشمنٹ کا خیال یہ ہے کہ چونکہ ہم نے سپریم کورٹ کو کمزور کر دیا ہے اور فی الحال کوئی سیاسی تحریک بھی نظر نہیں آرہی ہے اور معیشت میں بھی استحکام آرہا ہے اور اب سیاسی استحکام لانے کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی ٹمپرچر کو بھی کم کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید