• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکس کے متبادل کرنسی نظام پر ٹھوس موقف اختیار کرینگے، آئی ایم ایف

واشنگٹن (اے ایف پی)عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نے گزشتہ روز کہا ہے کہ برکس کے متبادل کرنسی نظام کی مکمل معلومات لیکر ٹھوس موقف اختیار کرینگے، آئی ایم ایف سرحد پار ادائیگیوں کے نظام کے بارے میں مزید معلومات کا خواہشمند ہے جس پر رواں ہفتے برکس ممالک کے گروپ نے تبادلہ خیال کیا اور اس کا مقصد ڈالر کےبغیر لین دین کو فروغ دیناہے۔برکس کا اجلاس روس کے شہر کازان میں اسی دوران ہوا جب واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز ہو رہی تھیں۔برکس ممالک یورپی یونین کےادائیگی نظام (سوئفٹ)کے مقابلے میں اپنا نظام(بی سی بی پی آئی ) لانا چاہتے ہیں،سوئفٹ سے روس کو 2022میں یوکرین پر حملے کے بعد نکال دیا گیا تھا، برکس گروپ نے 2009 میں اپنے قیام کے بعد سے نمایاں طور پر توسیع کی ہے،مجموعی طور پربرکس اتحاد دنیا کی اقتصادی پیداوار کا ایک اہم حصہ ہے۔کازان سربراہی اجلاس میں روس نے ایک مشترکہ اعلامیہ حاصل کیا جس میں برکس کے اندر متعلقہ بینکنگ نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے اور برکس کراس بارڈر پیمنٹس انیشیٹو(بی سی بی پی آئی) کے مطابق مقامی کرنسیوں میں تصفیے کو فعال کرنےکی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید