• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللّٰہ: موٹر سائیکل بم دھماکہ، قبائلی رہنما سمیت 6 افراد ز خمی

کو ئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ۔نامہ نگار/)قلعہ سیف اللہ جنکشن چوک پر موٹرسائیکل میں بم دھماکہ قبائلی راہنما نوابزادہ محبوب جوگیزئی سمیت 6افراد ز خمی ہو گئے، دھماکے کے وقت حاجی محبوب خان جوگیزئی ایک دکان میں دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے، دھماکے سے قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے موٹرسائیکل قلعہ سیف اللہ جنکشن چوک پر ایک دکان کے سامنے کھڑی کر دی تھی اسی دوران قبائلی رہنما حاجی محبوب خان جوگیزئی جو اپنے دوست کی دکان میں دیگر دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے کہ موٹر سائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
اہم خبریں سے مزید