• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا سندھ میں تپ دق کی تشخیص کیلئے موبائل وینز اور ایکسرے مشینوں کا عطیہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکی حکومت کا سندھ میں تپ دق کی تشخیص کے لیئے موبائل وینز اور ایکسرے مشینوں کا عطیہ،امریکن قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ، امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کے محکمہ صحت کو تپ دق (ٹی بی) کی تشخیص وعلاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیئے پانچ موبائل ٹی بی وینز اور تین ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں عطیہ کیں گئیں۔ پاکستان میں مقررامریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے یہ وین اور آلات وزیرِ صحت و آبادی سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کو پیش کیئے، جنہوں نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس ہے اور سندھ میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان میں مقرر امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے ٹی بی کے خاتمے کے عزم کو سراہا اوران موبائل یونٹس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وینز سندھ کے کمزور طبقات تک زندگی بچانے والی خدمات پہنچانے میں مددگار ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید