• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، ایکٹوٹیکس پیئر لسٹ روزانہ کی بنیادپر اپ ڈیٹ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ کو ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیادپر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس قواعد 2002میں اہم ترامیم کردی ہیں۔ ان ترامیم کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کے سسٹم کو مزید فعال بنانا ہے ۔ ان نئی ترامیم کے تحت اب ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس طریقہ کار سے ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر فوری طور پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہو سکیں گے، جس سے ریئل ٹائم ایکیوریسی میں بہتری آئے گی اور ٹیکس کمپلائنس میں سہولت ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید