• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے، سبینہ قریشی ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی اُمور تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر خرم رضا قریشی کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر کو واپس کی گئی ہیں۔ سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کی گریڈ اکیس کی افسر سبینہ قریشی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی اُمور ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کی گریڈ 21کی افسر مس ثمر احسان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید