• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں لاقانونیت کی وجہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات ہیں، محبوبہ مفتی

اسلا م آباد(فاروق اقدس)جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کی ناگفتہ بہ داخلی صورتحال اور لاقانونیت کے واقعات کی ذمہ داری پاک بھارت کشیدہ تعلقات پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دشمنی کے باعث جموں و کشمیر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جب تک نوازشریف /واجپائی دور کی طرز پر مفاہمت نہیں ہوتی حالات معمول پر نہیں آ سکتے جموں و کشمیر کے عوام کی بھی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں میں دشمنی ختم ہو، ۔ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور ممتاز کشمیری رہنما نے یہ بات اپنی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر احمد ڈار کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں ملکوں کے درمیان نواز شریف اور واجپائی دور کی طرز پر مفاہمت نہیں ہوتی جموں کشمیر کے حالات معمول پر نہیں آ سکتےاور یہ صرف میری ہی نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی عوام کی بھی خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان کےدرمیان دشمنی ختم ہو۔
اہم خبریں سے مزید