• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان، حزب اللّٰہ کیساتھ جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران اپنے مزید 4فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ، صیہونی فوج نے ایک بیان میں چار فوجیوں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی بدھ کو جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ چھ دیگر فوجیوں کو شدید زخمی ہونے کے بعد جنوبی لبنان سے نکال منتقل کردیا گیا ہے۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں ایتا الشعب میں ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید