• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کا 54 شہروں میں نئے پراپرٹی ریٹس جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 54شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر کے ریٹ آئندہ چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے ۔

 ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا.

 پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس کے زیادہ قریب ہوگی، بلوچستان کے شہروں میں ایف بی آر کا ریٹ کم کیا جائے گا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید