• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانو تیار رہو موسم بدل رہا ہے، سرحدیں خاتمے کی جانب ہیں، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوانوں تیار رہو موسم بدل رہا ہے تمام سرحدیں خاتمے کی جانب ہیں، عنقریب کراچی حیدر آباد میرپور خاص میں دُنیا کی مایہ ناز جامعات کے کیمپس کھلنے جارہے ہیں،ماؤں سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو صِرف چمٹا ہی نہیں نشتر پکڑنا بھی سکھائیں،گھر چلانا ہی نہیں ملک چلانا بھی سکھائیں یہی ہمارے دین کا بھی تقاضہ ہے۔ وہ اتوار کی شب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سرجانی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام ویژن آف فیوچر کے عنوان سے تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم بہت جلد نوجوانوں کی تازہ دم قیادت دینے جارہی ہے،وقت آگیا ہے کہ ایک بار پھر نوجوانوں کو بلدیاتی کونسلز، صوبائی اور قومی اسمبلی میں بھیجا جائےنوجوانوں کو نئے عہد سے جوڑ کر کراچی کو اِس قابل بنانا ہے کہ یہ شہر پُورے پاکستان کو لیڈ کرےکراچی کی آئندہ میئر لڑکی بھی ہو سکتی ہےہم اپنے نوجوانوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر خود مختار بنا کر دُنیا بھر میں بھیجیں گے، موجودہ دور میں وقت کی بربادی کا بہت سا سامان موجود ہے مگر ہمیں وقت کو برباد کرنے کے بجائے اُسے اپنے لئے سود مند بنانا ہے،نیوٹن کے اُوپر گرے سیب نے آج سب کے ہاتھوں میں ایپل تھما دیا ہے،ہمیں قدرتی وسائل اور توانائی کی بچت کو فروغ دے کر توانائی کی گھمبیر صورتِ حال سے نبردآزما ہونا ہے، سیاسی اختلاف کو پرے رکھ کر اب شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے ساتھ بیٹھنا ہوگا،مل کر ترقی کو فروغ دینے کا عمل شروع کرنا ہوگاسرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا بھی ہوش کے ناخن لے،شہری اداروں نے اگر قبضہ مافیا کو لگام نہیں ڈالی تو یہ ہُنر ہمیں آتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید