کراچی (این این آئی)سندھ انفارمیشن کمیشن نے دی آرٹس فورم کے صدر مبشر میر کی درخواست پرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو 2ہفتوں میں درخواست گزار کی جانب سے طلب کردہ تمام معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مبشر میر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو معلومات کی فراہمی کے لیے 11جون 2024کو درخواست ارسال کی تھی جس میں ان سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے 2001سے 2023تک جنرل باڈی اجلاس کے فیصلوں کی تصدیق شدہ تفصیلات،آرٹس کونسل آف پاکستان کے بائی لاز ترامیم سے قبل اور بعد میں ترامیم کے ساتھ تصدیق شدہ کی کاپیاں مہیا،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران کی مکمل فہرست جس میں ممبران کی مکمل تفصیلات ہوں جس میں یہ واضح کیا جائے کہ ان کی ممبرشپ،فنون لطیفہ کے کس شعبہ میں خدمات کی وجہ سے یقینی بنائی گئی، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ان مرحومین کے ممبر شپ نمبرز کی تفصیلات جن کے نمبرز کسی اور ممبر کو الاٹ کیے گئے ہیں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تنخواہ دار ملازمین کی مکمل فہرست مہیا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔