اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی راجہ ظہیر کو تبدیل کر کے ایس پی وزیر اعظم ہاؤس مقرر کر دیا گیا ہے اور انکی جگہ ایس پی ڈولفن کو سپریم کورٹ میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ، ترجمان کیپیٹل پولیس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا ہے ، سوشل میڈیا کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے جب چیف جسٹس نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے انکی تصویر بنائی، چیف جسٹس نے سکیورٹی اسٹاف کو بلاکر پوچھا ایس پی سکیورٹی کہاں ہیں انہیں بتایا گیا کہ سرکاری میٹنگ کیلئے نکلے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ایس پی سکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کردیا ۔