• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا ASI غیر ملکیوں کے ڈیٹا کے ذریعے فراڈ کرنے پر گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ٹیم نے کراچی ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر درخشاں پولیس اسٹیشن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ابوبکر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف رواں برس کا مقدمہ نمبر 33/24درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں شریک ملزم محمد شاہ بخاری تا حال گرفتار نہیں ہو سکا۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سرکاری نوکری سے پہلے وہ کال سینٹر پر کام کرتا تھا اور اس نے 30 لاکھ روپے جمع کر کے پولیس میں نوکری حاصل کی تاکہ اس کو تحفظ حاصل ہو اور اس کے بعد دوبارہ نوکری کے ساتھ ساتھ اپنے کال سینٹر کا کام بھی شروع کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید