اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ میں یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگنے کا امکان ہے کیونکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی دوران نماز تصویر کھینچی گئی۔ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے اس طرح کے معاملات کو دیکھنے کے لیے چار رکنی جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگنے کا امکان ہے جبکہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے اس طرح کے معاملات کو دیکھنے کے لیے چار رکنی جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنے سفارشات مرتب کر کے صدر پریس ایسوسی ایشن اف سپریم کورٹ کو پیش کرے گی۔