• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند افراد کی خوشنودی کیلئے کی گئی 26ویں ترمیم سے انارکی پھیلے گی، قادر مگسی

ٹنڈو باگو (نامہ نگار )سندہ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہےکہ 26ویں آئینی ترمیم چند افراد کو خوش کرنے کے لئے کی گئی ہے جس سے ملک میں انارکی پہیلے گی انہوں ٹنڈو باگو میں جی ڈی اے کے رہنما دلبر سندہی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے آشیر باد سے دریا سندھ سے 6کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندہ کی عوام بھرپور مزاحمت کریگی اس سلسلے میں 30اکتوبر ،9اور 20نومبر کو سندہ کے مختلف اضلاع میں دھرنے دینے جائیں گے کسی بھی صورت میں دریا سندہ پر کینال کی تعمیر قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سندہ میں ایک سازش کے تحت مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہ نواز کمبھر کا قتل اس سازش کا حصہ ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رواداری مارچ والے صوبائی وزیر سردار شاہ کی بی ٹیم ہے ہمارا موقف واضح ہے کہ سندہ میں مسلمان ھندو امن سے رہیں جو سندہ کی پرانی روایت ہے انہوں نے کہا کہ سندہ ترقی پسند پارٹی باوقار اور آزاد سندھ کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید