• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی، ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

دکی (نیوز ایجنسی )بلوچستان کے ضلع دکی میں فرنٹیئر کور( ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4اہلکار زخمی ہوگئے، گاڑی دکی کول فیلڈز سے کوئلہ لے کر پنجاب جانے والے ٹرکوں کی سکیورٹی میں شامل تھی ۔ تفصیلات کے مطابق منڈے تک کے علاقے میں سڑک کے کنارے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے نصب دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) اس وقت پھٹ گیا جب ایف سی کی گاڑی گشت پر تھی۔ایک سینئر سکیورٹی افسر نے بتایا کہ دھماکے میں ایف سی کے 4اہلکار زخمی ہوئے ہیں جو دکی کول فیلڈز سے کوئلہ لے کر پنجاب جانے والے ٹرکوں کی سکیورٹی کے ساتھ تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو دکی کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید