• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند ڈیم کی تعمیرمیں دریائے سوات کا رخ تبدیل، 1800 میٹرطویل ٹنل تعمیر

اسلام آباد (پی پی آئی)مہمند ڈیم کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل عبورکرتے ہوئے دریائے سوات کا رخ تبدیل کردیاگیا،1800میٹرطویل ٹنل تعمیر کرلی گئی جبکہ فلڈ مینجمنٹ کے لیے دوسری ٹنل پر کام جاری ہے۔ واپڈا ترجمان کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور جنرل مینجر واپڈا عاصم روف خان، چیف انجینئر فصیح اللہ نے بتایا کہ زیرتعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ پر دریائے سوات کا رخ موڑ دیا گیا ہے، مہمند ڈیم پر 35 فیصد جبکہ ٹنل کی تعمیرکا 98 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے،مہمند ڈیم کی تکمیل 2027میں شیڈول ہے،منصوبہ مکمل ہونے پر 1.29ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 800 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی اور پشاور شہر کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کیاجاسکے گا۔ مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں اور پاکستان کا بلندترین ڈیم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید