• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعت کے غنڈہ عناصر کا وکلا پر تشدد، پولیس تماشائی بنی رہی

کراچی( محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر) سیاسی جماعت کے غنڈہ عناصر کا وکلا پر تشدد،پولیس تماشائی بنی رہی ،کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکلا پر تشدد کے خلاف سٹی کورٹ میں ہڑتال کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار کی ہڑتال کی اپیل پروکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔وکلا نے سٹی کورٹ کے گیٹ بند کردیے۔پولیس کی انٹری بھی بند کردی۔ جیلوں سے انڈر ٹرائل ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقدمات میں اگلی تاریخیں دیدی گئیں۔ وکلا کی جانب سے سٹی کورٹ کے گیٹ بند کرنے کے باعث جج بھی عدالت نہیں پہنچ سکے۔ ججز کی جانب سے نشاندہی کے باوجود انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔وکلا کی جانب سے سٹی کورٹ کے دروازے بند کرنے کے باعث عام وکلا اور دیگر لوگ سٹی کورٹ میں داخل نہ ہوسکے۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی جماعت کے غنڈہ عناصر نے پولیس کی سہولت کاری سے وکلا پرپتھراؤ کیا اور ڈنڈے مارے اور وکلا کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔تشدد کے نتیجے میں وکلا شدید زخمی ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید