• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم کے بعد عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینا چاہئے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اختلافات اور مزاحمت کی سیاست کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں،26ویں آئینی ترامیم کے بعد تمام جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینا چاہئے، موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ، بعض اہم سیاسی فیصلے کئے،یہ اس حکومت کی صرف چند ماہ میں بڑی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اب اپنی سیاسی حکمت عملی کو تبدیل کرنا ہوگی، بار بار احتجاج اور دھرنے سے نہ اس کو فائدہ ہوگا اور نہ ہی ملکی ترقی کو، اس جماعت کی 2024کے انتخابات میں عوام میں مقبولیت کا اس جماعت کو اندازہ ہوگیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید