• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں کی کرپشن، گرفتار ملزم ذیشان سہتو کی ضمانت منظور

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ کے جسٹس امجدعلی سہتو اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حیدرآباد سکھرموٹروے کے مٹیاری ‘نوشہرفیروز سیکشن کے تعمیراتی فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کے میگااسکینڈل کیس میں گرفتار ملزم ذیشان سہتو کی وکلا کے دلائل کے بعد 68لاکھ روپے سے زائد کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذیشان سہتو کی نیب کورٹ میں دائر پلی بارگین کےی درخواست پر رقم کے تعین کے لئے نیب سے جاری تنازعہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کردی ہے۔ نیب کاموقف تھاکہ موٹروے پروجیکٹ میں ہونے والی کرپشن کی رقم سے ذیشان سہتو کو 100ملین روپے ملے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید