• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (جنگ نیوز) پیرس اولمپکس میں جیولن (نیزہ) پھینک کر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے، 40برس بعد قوم کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرکے دُنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ مجھ میں پاکستان کیلئے مزید گولڈ میڈلز لانے کی بھوک ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سرکاری اداروں نے جو انعامات دینے کا اعلان کیا تھا وہ سب مل چکے ہیں۔ آج کل کی ”محبت“ اُس مقام پر پہنچنے نہیں دیتی جس مقام پر میں پہنچ گیا ہوں۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو میں قومی ہیرو کی گفتگو کا مکمل احوال ناظرین جمعہ کی شب11بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید