• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس، 4 پولیس اہلکاروں کا مزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد) انسداد دہشتگردی میرپورخاص کی عدالت نےتوہین رسالت کے مقدمہ میں نامزدڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے مقدمے میں نامزد ملزمان سابق ایس ایس پی عمرکوٹ، سابق سی آئی اے انچارج میرپورخاص، سا بق ڈی آئی بی انچارج میرپورخاص اور پیر آغاعمرجان سرہندی کی عبوری ضمانت میں14روز کی توسیع کردی ہے، جبکہ گرفتار4پولیس اہلکاروں کومزید14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے۔گزشتہ روزڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ، پیر آغاعمر جان سرہندی، سابق سی آئی اے انچارج میرپورخاص عنایت علی زرداری اورسابق ڈی آئی بی انچارج میرپورخاص دانش بھٹی انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 14دن کی توسیع کرکے آئندہ سماعت 7نومبر مقررکردی۔
ملک بھر سے سے مزید