• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کی تعلیم کے فروغ کے ذریعے بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص جان بچاسکتی ہے، ماہرین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ صحت کی بنیادی تعلیم کے فروغ کے ذریعے بریسٹ کینسر جیسے ان امراض کی ابتدائی تشخیص ممکن ہے جس میں تاخیر سے مریض کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے یہ باتیں انہوں نے پراونشیل پبلک ہیلتھ لیب (پی پی ایچ ایل)سندھ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ،اور امریکن سوسائٹی فار مائکرو بایولوجی( اے ایس ایم)کےاشتراک سے ایکسپو سینٹر میں پنک اکتوبر کے سلسلے میں منعقدہ بریسٹ کینسر آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، "بریسٹ کینسر: شروع ہونے سے پہلے اسے روک دیں" کے عنوان سے منعقدہ سیشن کی سربراہی پروگرام ڈائریکٹر پی پی ایچ ایل سندھ اور پاکستان میں اے ایس ایم کے ایمبیسیڈر پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے کی، جب کہ آگاہی سیشن سےبریسٹ سرجن اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر عمیمہ سلیم ، سیکشن انچارج میڈیکل آنکولوجی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر مریم نعمان نے بھی خطاب کیا۔
ملک بھر سے سے مزید