• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 ماہ میں فیصل بینک کو 19.8 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے9ماہ میں فیصل بینک کو 64فیصد کے اضافے سے 19.8ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع، 15فیصد عبوری نقد منافع کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اسلامی بینک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اپنی ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے 30ستمبر 2024کو ختم ہوئے رواں سال کے 9ماہ کے لیے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بینک کو 19.8ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی)ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 64 فیصد زائد ہے۔
ملک بھر سے سے مزید