• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت قانون کی چھبیسویں آئینی ترمیم کے بارے میں غلط فہمیوں کی وضاحت

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزارت قانون و انصاف نے دستور (چھبیسویں ترمیم) ایکٹ 2024 کے سلسلے میں پریس اور سوشل میڈیا پر کی گئی بعض غلط فہمیوں کی وضاحت جاری کر دی،کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آئینی بنچوں کی تشکیل کیلئے آرٹیکل 191A کے مطابق ججوں کو نامزد کریگا ۔ گزشتہ روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175اے(2) کے مطابق جوڈیشل کمیشن پاکستان اب 13 اراکین پر مشتمل ہے۔ کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچوں کی تشکیل کیلئے آرٹیکل 191A کے مطابق ججوں کو نامزد کرے گا اور نامزد ججوں میں سے سینئر ترین جج آئینی بنچوں کا سب سے سینئر جج ہو گا۔ آئینی بنچوں کے سینئر ترین جج بھی کمیشن کے رکن بنیں گے۔ اگر وہ پہلے ہی کمیشن کا رکن ہے تو آئینی بنچوں کا اگلا سینئر جج کمیشن کا رکن بن جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید