• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما کا شرح سود میں 400 بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اپٹما کا شرح سود میں 400بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ، چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ موجودہ معاشی ماحول میں مالیاتی دباؤ کو کم کرنے کے لیے فوری اقدام ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ بلند شرح سود ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ ہے جب کہ 10.6 فیصد کی حقیقی شرح سود ناقابل برداشت ہے۔چیئرمین اپٹما نے کہا کہ ہم قرض لینے کی لاگت کو کم کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، افراط زر 6.9 فیصد تک کم ہوگئی، لیکن شرح سود 17.5 فیصد پر برقرار ہے۔
ملک بھر سے سے مزید