• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اہلکار قتل کیس، سزا کے خلاف عبید کے ٹو کی اپیل، مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عبید کے ٹو کو 1998 کے مقدمے میں غیر موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ہماری اپیل پر عدالت عالیہ نے مقدمے کے دوبارہ ٹرائل کا حکم دیا، دوبارہ ٹرائل میں بھی عدالت نے عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، دوبارہ ٹرائل انسداد دہشت گردی کی جن دفعات کے تحت ہوا وہ مقدمے کے اندراج کے بعد نافذ ہوئیں۔ مقدمے کا اندراج 1998 میں ہوا جبکہ انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ 2001 میں نافذ ہوا، عبید کے ٹو کی گرفتاری 2015 میں نائن زیرو سے کی گئی لیکن مقدمے میں گرفتاری بعد میں ظاہر کی گئی ہے، ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 کا فائدہ تاریخ گرفتاری سے دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید