• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرز دوبارہ قائم تجاوزات کے مقامات کی نشاندہی کریں، کمشنر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ان مقامات کی نشاندہی کریں گے جہاں بار بار تجاوزات ہٹانے کے باوجود دوبارہ قائم ہو رہی ہی، تجازات میں ملوث یا غفلت کے مرتکب اہلکار کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے گی ،کمشنر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا ، اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس کو اسکولوں میں ہیلتھ یونٹس اور ترقیاتی منصوبوں کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیااجلاس میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم سافٹ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر نے سے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ جن مقامات سے تجازات ہٹائی جا ئیں گی وہاں تجاوزات کی روک تھام کی ذمہ داری متعلقہ ادارے کے فیلڈ عملے پر عائد اور ان علاقوں کے متعلقہ اہلکاروں یا افسران سے جوابدہی طلب کی جاے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید