• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا قیام، ضرور کامیاب ہونگے، مفتی غلام غوث

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمِ مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہےکہ سندھ حکومت کی جانب سے گستاخ کے حامیوں کی سپورٹ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، پیپلز پارٹی کو ن لیگ اور پی ٹی آئی سے سبق سیکھنا چاہئے، ہمارا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا قیام ، ضرور کامیاب ہونگے، حکومت سندھ نے ہمارے مطالبات کو سنجیدہ نہیں لیا ، ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں اور پورے ملک میں پہلانے کا اعلان کرتے ہیں، سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی ہدایت پر پورے پاکستان میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ،مقررین نے کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت صرف فلسطین کے مظلوموں پر فرض نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ہر فرد پر فرض ہے، آئیں اپنا کردار ادا کریں، دہشتگرد اسرائیل کے خلاف ایک آواز بن کر دنیا کو یہ باور کروائیں کہ اب ہم یہ ظلم برداشت نہیں کرینگے، مفتی عمیر الازھری ، مفتی وزیر احمد رضوی ، مفتی عمر فاروق، علامہ اعجاز رضا نے بھی خطاب کیا ،مارچ قطبِ عالم شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار سے صدر کے مخلف راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کراچی پر اختتام پزیر ہوا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید