• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاؤن چیئرمینز وہ کام بھی کررہے ہیں جو ان کی ذمہ داری نہیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت نیو کراچی گودھرا میں دوبڑی سڑکوں دارالعلوم رحمانیہ روڈ سیکٹر 11G اور پٹنی مدرسہ روڈ سیکٹر 11F کا افتتاح کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ ٹاؤن و یوسی چیئرمینز سمیت ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے سڑکوں کی تعمیر میں کردار ادا کیا ،شفیق موڑ تا اللہ والی 7000فٹ سڑک بنانے کی ذمہ داری قابض میئر کی ہے، ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے اور یہ سڑک بھی ضرور تعمیر کروائیں گے،انہوں نے کہاکہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ مثالی ترقیاتی کام کروائے تھے، جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز وہ کام بھی کررہے ہیں اور عوام کے وہ مسائل حل کروانے کی کوشش کررہے ہیں جو ان کی ذمہ داری اور دائرہ کار میں بھی نہیں آتے، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم ماضی کی طرح آج بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،صوبے پر قابض پیپلزپارٹی کی حکومت سے کراچی کے شہریوں کا حق چھین کرلیں گے۔محمد یوسف نے کہاکہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شب روز مصروف ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید