• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم میں سود کے خاتمے، مدارس اصلاحات مفتی تقی عثمانی کی اپیل پر یوم تشکر منایا گیا

کراچی ( پ ر) آئینی ترامیم میں سود کے خاتمے اور مدارس اصلاحات پر مفتی محمد تقی عثمانی کی اپیلپر ملک بھر میںجمعہ یوم تشکر کے طور پر منایا گیا،مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے،آئمہ نے اجتماعات میں مولانا فضل الرحمٰن اور جمعیت علماء اسلام کو تاریخ ساز کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا،جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے جامع مسجد طور جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپوری قوم امت مسلمہ کے عظیم رہنما،مولانا فضل الرحمٰن کو خراج تحسینپیش کررہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سود کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،عقیدہ ختم نبوت کی طرح سود کے خاتمے کیلئے بھی اگر تحریک چلانی پڑی تو دریغ نہیں کیا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید