• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانیاں رنگ لائیں گی، بیت المقدس آزاد ہوگا،علامہ ساجد نقوی، ہاشم صفی الدین کی شہادت پر اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ قربانیاں رنگ لائیں گی ،فلسطینی و لبنانی بہادر عوام نہ صرف سرخرو ہونگے بلکہ بیت المقدس آزاد ہوگا، لبنان کی قدآور مذہبی شخصیت سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق پر گہرے دکھ اور شہید کے خانوادہ اور لبنانی عوام سے اظہارتعزیت و دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ ان مشکل ترین لمحات میں پاکستانی عوام اپنے لبنانی و فلسطینی عوام کیساتھ شریک غم ہیں، بیت المقدس اور سرزمین انبیا ء کی آزادی کیلئے شہید اسماعیل ہنیہ،شہیدحسن نصراللہ، شہید یحییٰ السنوار اور اب شہید سید ہاشم صفی الدین سمیت ہزاروں عوام کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور جدوجہد آزادی کی یہ تحریک جلد اپنی منزل تک پہنچے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید