کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و بلدیہ عظمیٰ میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی 100سال میں بھی کراچی ٹھیک نہیں کرسکتی، کراچی کی بدترین صورتحال کاعکاس چنیسر ٹاؤن ہے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے اور شہر میں بلدیاتی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے میئر نے بلدیہ کے تمام معاملات چند افسران کے ہاتھوں میں دے دیے ہیں جو کراچی کے وسائل کو بے دردری سے برباد کررہے ہیںیہ بات انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سٹی کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی قاضی صدر الدین،کوآرڈینیٹر نعمان الیاس اور یوتھ کونسلر تیمور بھی موجودتھے،سیف الدین ایڈوکیٹ نے مزید کہا کراچی آلودگی میں پوری دنیا میں دوسرے نمبرپر آگیا ہے، شہر میں روزانہ 200کے قریب کتے کے کاٹنے کے کیسز ہورہے ہیں،گزشتہ دس ماہ میں 12افراد سگ گزیدگی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں پیپلز پارٹی کی 16سال کی نااہلی اور بد ترین کارکردگی سے یہ بات ثابت ہوچکی کہ اگر پیپلز پارٹی سو سال بھی حکومت کرلے کراچی کو درست نہیں کرسکتی، کیونکہ اس کے پاس اہلیت ہے اور نہ کام کرنے کی نیت، مرتضی وہاب کو نادیدہ قوتوں نے کراچی پر زبردستی مسلط کرکے کراچی کے عوام کو نہ صرف ان کی جائز اورحقیقی نمائندگی سے محروم کردیا بلکہ ایک ایسے فرد کے ہاتھوں میں کراچی کے امور سپرد کردیے کہ جس نے بلدیہ کے تمام معاملات چند افسران کے ہاتھوں میں دے دیے ہیں جو کراچی کے وسائل کو بے دردری سے برباد کررہے ہیںکہ ایک جانب مرتضی وہاب پارٹی چیئرمین کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور انہیں کراچی کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں تو دوسری جانب کراچی کی تباہی کے دوسرے ذمہ دار وزیر بلدیات ہیں،جن کی کل کائنات پانچ یوسیز پر مشتمل ان کا صوبائی اسمبلی کاحلقہ ہےاورصورتحال وہاں بھی خراب ہے،وزیر بلدیات کراچی میں تعصب برت رہے ہیں، اور شہر کے زیادہ تر ٹاؤنز اور یونین کمیٹیز میں کاموں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، ان کا مدعا صرف اور صرف ٹاؤن اور یوسیز میں اپنے من پسند افراد کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ رہ گیا ہے کراچی کی بدترین صورتحال کاعکاس چنیسر ٹاؤن ہےجہاں ان کے بھائی دھاندلی کے ذریعے چیئر مین تو بن گئے ہیں لیکن ٹاؤن گندگی کا ڈھیر اور سڑکیں کھنڈر بن گئی ہیں اس تمام صورتحال میں زیادہ دیر خاموش نہیں رہا جاسکتا اور جماعت اسلامی اس پر اپنا لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔