• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی ملازمین پولیس فورس کاقیمتی اثاثہ ہیں،آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین پولیس فورس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیم یافتہ ان ملازمین کو کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع دئیے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں مسیحی کمیونیکیشن آفیسر نفیس رضا سے ملاقات کے دوران کیا۔ ۔ آئی جی پنجاب نے اقلیتی شہریوں کی سہولت کیلئے سیف سٹی میں قائم کئے گئے ورچوئل میثاق سنٹر پر اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے سرپرائز کال کی جس پر کمیونیکیشن آفیسر نفیس رضا نے ذمہ دارانہ انداز میں ریسپانڈ کی ۔
لاہور سے مزید