• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی 8 علاقوں میں لوٹ مار، 2 کاریں، 3 موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر سے) غازی آباد میں بدر السلام کے گھر سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون ،نصیر آباد میں جنیداقبال کی فیملی سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون ،رائے ونڈ میں کشور حسین سے 2 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان ،سندر میں شاکراللہ سے1 لاکھ 95ہزار اور موبائل فون ، راوی روڈ میں لیاقت عامر سے 1لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون ،ملت پارک میں نویداسلام سے 1لاکھ 45 ہزار نقدی اور موبائل فون،مغل پورہ میں ڈاکٹر آصف سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصری شاہ اور گلبرگ سے گاڑیاں جبکہ شالیمار بولکھا اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید