• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شدید گرمی، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس برقرار

کراچی(آئی این پی) کرا چی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار رہنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کےچیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط سے موسم قدرے بہتر ہونا شروع ہوگا، شہر میں سمندری ہوائیں بدستور معطل ہیں، جس کے باعث حبس کی کیفیت ہے۔ 

درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ اور شہر میں گرمی کی حالیہ لہر مزید برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 

چیف میٹرولو جسٹ کا کہنا تھا کہ نومبر کے وسط سے موسم قدرے بہتر ہونا شروع ہوگا، جس کے دوران صبح و رات کے وقت خنکی میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید