• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری مالیت کی منشیات برآمد، 5 ملزم پکڑے گئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فور س نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 223.02 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔ اسلام آباد کی دو یونیورسٹیوں کے قریب دو ملزموں سے 5کلو 800 گرام چرس ، راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس،جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 6کلو چرس ، لاہور ائرپورٹ پر سری لنکا جانے والے مسافر سے 4 کلو 820 گرام ہیروئن، قلعہ عبداللہ سے 170 کلو چرس ،کوہاٹ کے پہاڑی علاقے سے 18 کلو چرس،رنگ روڈ پشاور سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید