• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

77سال پہلے کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، سیکرٹری اطلاعات

لاہور(خصوصی نمائندہ)الحمرا ہال میں یوم سیاہ کشمیر پرتقریب ہوئی ۔ جس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافتپنجاب طاہر رضا ہمدانی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب غلام صغیر شاہد اورایڈیشنل سیکرٹری کلچر اویس نواز نے بھی شرکت کی ، تقریب میں محکمہ اطلاعات کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین اورشہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، طاہر رضا ہمدانی نے کشمیر میں جاری بربریت اور ظلم و جبر کی داستان بارے تصاویری نمائش کا افتتاح بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، تاکہ بھارت کی جانب سے 77 سال قبل اٹھائے گئے دھوکے پر مبنی قدم کی شدید مذمت کی جا سکے کیونکہ اس دن کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب غلام صغیر شاہد نے کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دنیا تک یہ پیغام پہنچائیں کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو ختم ہونا چاہیے۔ ا یڈیشنل سیکرٹری اویس نواز نے کہا کہ ہر سال ہم اسی جذبے کے ساتھ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر الحمراء ہال سے گورنر ہاؤس تک ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔
لاہور سے مزید