• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس کے بجلی چوری کے ذریعے قومی وسائل و خزانے کو نقصان پہنچانے والے قانون شکنوں کے خلاف کریک سخت ڈاؤن جاری ہے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 56 ہزار 322 افراد گرفتار کئے گئے ،بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 96722 مقدمات درج کئے گئے ، 60926 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے، 08 ہزار سے زائد بجلی چوروں کو سزائیں دلوائی گئیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 30891 بجلی چور گرفتار ہوئے ، 30495 مقدمات درج کئے گئے ، لاہور میں 8420 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں، آئی جی نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ جاری رکھیں ۔
لاہور سے مزید