• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی پولیس افسروں اوراہلکاروں کیلئے مزید 24لاکھ جاری

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں سے مقابلوں سمیت مختلف واقعات میں زخمی ہونیوالے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے ہیں ۔ ڈی ایس پی وسیم فراز کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، زخمی کانسٹیبل محمد ایوب کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے ، زخمی ڈرائیور کانسٹیبل محمد حمید کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل وسیم ارشد کو علاج معالجے کیلئے ساڑھے 3 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
لاہور سے مزید