• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے 8 شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لئے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انارکلی میں راہگیر سے ڈاکو نے موبائل فون چھین لیا ، ڈولفن سکواڈ نے ملزم شہزاد کو تعاقب کرکے اردو بازار سے گرفتار کرلیا۔دیگر وارداتوں میں مصطفی آباد میں صدیق کے گھرسے 2لاکھ 10ہزار اور موبائل فون ،لوئرمال میں شوکت اقبال سے 2لاکھ 5ہزار روپے ،موبائل فون ،ٹاون شپ میں عبدالجبار سے لیپ ٹاپ موبائل فونز ، باغبانپورہ میں شہزاد سے 1لاکھ 90 ہزار موبائل فون ،ٹبی سٹی میں شعیب اقبال سے1 لاکھ 85ہزار اور موبائل فون ،گلبرگ میں وسیم سے 1لاکھ 75 ہزار اور موبائل فون،اسلام پورہ میں جمیل سے 1لاکھ 60 ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ارسلان خان سے 1 لاکھ 40ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔کاہنہ اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد لوہاری اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطا بق نین سکھ چوک پھول منڈی کے قریب شیراز سندھو سے ڈاکوؤں نے50 ہزار روپے اوار موبائل فون چھین لیا۔
لاہور سے مزید