اسلام آباد (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی جس کے بعد فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کے ذریعے فواد چوہدری کو بھی پیغام بھجوایاکہ وہ لیڈرشپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں ۔